حیدرآباد۔10نومبر (اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو
نائیڈو نے آج کرناٹک کے چیف منسٹر سدھا رامیا سے ملاقات کیا۔ چنانچہ اس
موقع پر دونوں ریاستوں سے تعلق رکھنے والے آبپاشی شعبیہ کے عہدیدار بھی
موجود تھے۔
اس موقع پر چندرا بابو نائیڈو نے رائل سیما کو تنگا بھدرا ڈیم
سے پانی کو جاری کرنے اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ اسکے علاوہ چندرا بابو
نائیڈو نے آج بنگلور میں زراعت میں ٹکنالوجی کے استعمال پر ماہرین کے ساتھ
میں بھی اجلاس میں شرکت کی۔